سیکیورٹی خدشات پر ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کو بم پروف گاڑی مہیا کردی گئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 مئ 2016
ہلا رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا، ذرائع:فوٹو:فائل

ہلا رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا، ذرائع:فوٹو:فائل

 کراچی:  حکومت سندھ نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی جان کو خطرے کے پیش نظر انھیں بم پروف گاڑی مہیا کردی  ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد شہلا رضا کو بم پروف گاڑی مہیا کردی گئی ہے جس کی مالیت 51 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہلا رضا نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ خزانہ کو ان کے لیے بم پروف گاڑی کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔