فیشن ایبل نہیں لیکن کپڑے پہننے کی تمیز ہے فواد خان

انسان پہناوؤں کی وجہ سے اچھا نظر نہیں آتا بلکہ لباس انسان کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں، فواد خان


ویب ڈیسک May 29, 2016
اسٹائل ذاتی ہوتا ہے جسے ٹرینڈ سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے، فواد خان:فوٹو:فائل

پاکستانی فنکار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ فیشن ایبل نہیں ہیں لیکن انہیں کپڑے پہننے کی تمیز ہے۔

ممبئی میں فیشن برانڈ کے نئے ملبوسات کی افتتاحی تقریب کے دوران فواد خان نے کہا کہ پہناوؤں سے کوئی اچھا نظر نہیں آتا بلکہ لباس انسان کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں۔ کپڑوں کا انتخاب اور انداز مکمل طور پر ذاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہوتا ہے، اسے کسی خاص فیشن سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملبوسات کے رجحانات اور فیشن پر عمل نہیں کرتے لیکن انہیں کپڑے پہننے کی تمیز ہے۔

واضح ر ہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم مولا جٹ ٹو اور ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مقبول خبریں