رجنی کانت کی فلم ’’کبالی‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کماکرنیا ریکارڈ قائم کردیا

فلم 160 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی اوراسے ہندی، چینی، مالے ،تھائی، تامل اور ملایم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 12, 2016
فلم ’’کبالی‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ اور ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 200 کروڑ کمائے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی آنے والی فلم ''کبالی'' نے ریلیز سے قبل ہی 200 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم یکم جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

رجنی کانت فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں جنہوں نے تامل فلم نگری کے علاوہ بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث مقام بنایا ہے جب کہ اداکار کے مداح ان کی فلموں کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لیجنڈری اداکار کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہیں تاہم اب اداکار کی فلم نے ریلیز سے قبل ہی کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کی نئی آنے والی فلم ''کبالی'' نے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ اور ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 200 کروڑ کمالیے ہیں جس کے بعد ریلیز سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم 160 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی اوراسے ہندی، چینی، مالے ،تھائی، تامل اور ملایم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مقبول خبریں