فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اور ایکسپریس کے پروگرام "خبردار" کے نصیر بھائی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016

 لاہور: فلمی گانوں کے انسائیکلو پیڈیا اورایکسپریس نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’خبردار‘ کے نصیربھائی انتقال کرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغمے سن کرفلموں اورگلوکاروں کے نام بتانے والے نصیربھائی طویل عرصے سے شوگر اورجگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی ہفتوں سے شدید علیل تھے جنہیں گزشتہ روز لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسے۔

1949  میں یکی گیٹ لاہور میں  پیدا ہونے والے نصیر بھائی کو موسیقی کا ریکارڈ جمع کرنے کا شوق اپنے والد کی دکان سے شروع ہوایہی وجہ تھی کہ انہیں  پاک بھارت فلم اندسٹری  میں ریکارڈیافتہ اور غیرریکارڈیافتہ گانے زبانی یاد تھے۔

نصیر بھائی ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام’’خبردار‘‘ میں نغموں کے بول سن کر اس کے شاعر، گلوکار، موسیقاراور فلم کانام بتانے میں مہارت رکھتے تھے اور اپنے مخصوص اندازکے باعث ناظرین میں بہت پسند کیے جاتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔