وزیرداخلہ سندھ اوران کے بھائی نےاویس شاہ کو اغوا کرایاسرورسیال کا الزام

لاڑکانہ کو لیاری گینگ وار کی طرح چلایا جارہا ہے اور یہ وہیں کا ٹولہ ہے، سابق رہنما (ق) لیگ


ویب ڈیسک July 15, 2016
لاڑکانہ کو لیاری گینگ وار کی طرح چلایا جارہا ہے اور یہ وہیں کا ٹولہ ہے، سابق رہنما (ق) لیگ ، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

(ق) لیگ کےصوبائی رہنما بابو سرور سیال نے الزام لگایا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور ان کے بھائی طارق سیال نے اغوا کرایا ہے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنما سرور سیال نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سہیل انور سیال اور ان کے بھائی طارق سیال نے 3 پولیس افسران کے ساتھ مل کر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کواغوا کرایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت سے اویس شاہ کے اغوا کی رپورٹ طلب کرلی

سرور سیال نے کہا کہ لاڑکانہ کو لیاری گینگ وار کی طرح چلایا جارہا ہے اور یہ لاڑکانہ کا ٹولہ ہے۔ سرور سیال نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر داخلہ سہیل سیال اور ان کے بھائی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اویس شاہ اغوا؛ سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کا صدر اور وزیراعظم سے اقدامات کا مطالبہ

واضح رہے کہ اویس شاہ کو 20 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا جس میں 4 مسلح افراد نے اویس شاہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنایا اور گاڑی میں ساتھ لے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ وزیراعظم نے اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس لیا جب کہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی سندھ حکومت کو مغوی کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں