قندیل بلوچ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ویب ڈیسک  اتوار 17 جولائی 2016
قندیل بلوچ کو گزشتہ روز بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ فوٹو:  آن لائن

قندیل بلوچ کو گزشتہ روز بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ فوٹو: آن لائن

ملتان: گزشتہ روز اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے آبائی علاقے شاہ صدر الدین کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کی میت علی الصبح نشتر اسپتال ملتان میں ورثا کے حوالے کی گئی جہاں سے میت کو ایمبولنس کے ذریعے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا۔  ڈیری غازی خان میں قندیل بلوچ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد قندیل بلوچ کو ان کے آبائی علاقے شاہ صدر الدین کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، اس موقع پر سییکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی وسیم کا اعتراف

واضح رہے کہ گزشتہ روز قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جب کہ پولیس نے وسیم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔