انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
انیس قائم خانی پڑھے لکھے انسان ہیں ان کے دہشت گردوں کے ساتھ ماضی میں کوئی تعلقات نہیں تھے، وکیل انیس قائم خانی فوٹو؛ فائل

انیس قائم خانی پڑھے لکھے انسان ہیں ان کے دہشت گردوں کے ساتھ ماضی میں کوئی تعلقات نہیں تھے، وکیل انیس قائم خانی فوٹو؛ فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ انیس قائم خانی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جب انیس قائم خانی پر مقدمہ درج ہوا اس وقت وہ ملک میں نہیں تھے اور انیس قائم خانی ایک پڑھے لکھے انسان ہیں ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں رہا، میرے مؤکل کو پہلے کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا لیکن اب پولیس انھیں دیگر مقدمات میں بھی گرفتار کررہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد

رینجرز کے وکیل کا کہنا تھاکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی مجازہے جب کہ ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا اے ٹی سی کا ہی اختیار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر دیا ہے اور ضمانت دینے یا نہ دینے کا معاملہ اپیلٹ کورٹ نے طے کرنا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔