پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا، وزیراعظم 

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
وزیراعظم کا افغانستان میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم کا افغانستان میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب جھیلنے کے ساتھ ساتھ  صف اول کے ملک کا کردارادا کیا اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں

افغانستان میں ہونے والے دھماکوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنی ہوں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب جھیلنے کے ساتھ ساتھ  صف اول کے ملک کا کردارادا کیا اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔