بھارتی وزیرداخلہ کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
وادی میں بھارتی فوج کے تمام ترمظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

وادی میں بھارتی فوج کے تمام ترمظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے شہید ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی جب کہ بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر آج بھی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں یوم سیاہ منایا گیا

جنت نظیروادی کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈربرہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت سرکاراور قابض فوج کا ظلم وجبر16 ویں روز بھی جاری ہے جہاں وادی میں قابض فوج کے مظالم سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 55 ہوگئی اورہزاروں کی تعداد میں اب بھی زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارتی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سری نگر پہنچے تو ان کی آمد پربڈگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹالیا گیا جب کہ سرینگرکی بستیوں میں ناکہ بندی بھی نرم کردی گئی، بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے جب کہ اتواراورپیرکو بھی شٹرڈاؤن کی اپیل کی گئی ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ گورنرمقبوضہ کشمیر نریندرناتھ ووہرا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے جہاں انھوں نے پولیس، فوج، نیم فوجی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں کی موجودگی میں گورنرکے ساتھ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جب کہ کشمیرمیں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزسمیت سب ہی تجارتی انجمنوں نے بھارتی وزیرداخلہ کی اس ملاقات کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی چارا نہیں، وزیراعظم

وادی میں بھارتی فوج کے تمام ترمظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث خوراک اورادویات کی قلت سنگین ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔