دس بڑی خبروں پر ایک نظر

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
وادی میں بھارتی فوج کے تمام ترمظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

وادی میں بھارتی فوج کے تمام ترمظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے شہید ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی جب کہ بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر آج بھی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔  مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

داروغہ والا کے قریب اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ڈمپر کی رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

عزیزآباد پولیس نے ایف آئی اے کے سابق ملازم کو 21 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش سے پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی آئے گی لہذاٰ اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بھارتی ریاست ہریانہ میں مقامی پنچایت نے عید الفطرکے موقع پرخصوصی اسمبلی کرانے کے جرم میں ایک اسکول کو اپنا تمام مسلمان عملہ اورطلبہ کو نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت مضبوط معاشی پالیسیوں کے ذریعے قومی معیشت کو مستحکم کررہی ہے آزاد کشمیر انتخابی نتائج نے بھی ثابت کردیا کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 گزشتہ روز جرمنی کے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو قتل کرنے والے ایرانی نژاد شہری سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے اسکول میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کا بدلہ لیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 بالی ووڈ میں سلمان خان اپنے ساتھیوں کی مدد اوران کی خوشیوں میں شریک ہونے کے حوالے خاصے مشہور ہیں اسی طرح اداکار نے اپنی گہری دوست لولیا ونتر کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر بڑی پارٹی کا اہتمام کرڈالا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

آب و ہوا میں تبدیلی ( کلائمٹ چینج) کے غیر معمولی اثرات دنیا بھرمیں نوٹ کیے جارہے ہیں اورماہرین نے محتاط اندازے کے بعد اس سال کے چند غیر معمولی واقعات کو آب و ہوا میں تبدیلی کا شاخسانہ قراردیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 22 سالہ برطانوی نوجوان جیک کلبورن کا کہنا ہے کہ ’’پوکی مون گو‘‘ نے اسے خودکشی کرنے سے بچالیا کیونکہ وہ چند ماہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا اور اب دوبارہ سے اپنی جان لینے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔