کراچی میں ایف آئی اے کا سابق ملازم 21 ہزارروپے کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
ملزم لطیف جعلی نوٹوں کے ذریعے مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا ، پولیس حکام :  فوٹو : فائل

ملزم لطیف جعلی نوٹوں کے ذریعے مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا ، پولیس حکام : فوٹو : فائل

کراچی: عزیزآباد پولیس نے ایف آئی اے کے سابق ملازم کو 21 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں عزیز آباد پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ریٹائرڈ ملازم کو جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

عزیز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت لطیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم ایف آئی اے کا سابق ملازم رہا ہے۔ ملزم جعلی نوٹوں کے ذریعے مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 21 ہزار کے جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔