سلطان اپنی دوست پرمہربان؛ سلمان کا لولیا ونترکی سالگرہ پر شاندار پارٹی کا اہتمام

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
سلمان خان کی گہری دوست لولیا ونتر کی آج سالگرہ ہے جہاں وہ زندگی کی 35 بہاریں دیکھ چکی ہیں: فوٹو:فائل

سلمان خان کی گہری دوست لولیا ونتر کی آج سالگرہ ہے جہاں وہ زندگی کی 35 بہاریں دیکھ چکی ہیں: فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں سلمان خان اپنے ساتھیوں کی مدد اوران کی خوشیوں میں شریک ہونے کے حوالے خاصے مشہور ہیں اسی طرح اداکار نے اپنی گہری دوست لولیا ونتر کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر بڑی پارٹی کا اہتمام کرڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاردبنگ سلمان خان نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم کی شاندارکامیابی پر اپنے دوست اورخاندان کے لیے بہت سی پارٹیزکا اہتمام کیا۔ اداکار نے نہ صرف اپنی فلم کی کامیابی پربلکہ رومانیہ کی ماڈل اوراپنی گہری دوست لولیا ونترکی سالگرہ کے موقع پران کے لیے بڑی پارٹی کا اہتمام کے ساتھ ساتھ ایک بڑے کیک کا بھی آرڈردیا۔

لولیا ونترکو دی جانے والی پارٹی کے موقع پرسلمان خان کا پورا خاندان موجود تھا جس سے لگتا ہے کہ دونوں کی منگنی اورشادی کی گردش کر نے والی خبریں شاید سچ ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینٹر سے شادی خبریں گردش کرنے لگیں

واضح ر ہے کہ کچھ عرصے سے سلمان خان اورلولیا کی اس سال کے آخر میں شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم سلمان خان نے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔