گلوکار زین ملک نے بیٹی کھائی کی چھٹی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر دیکھیں

کھائی کی والدہ اور معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی سالگرہ الگ انداز میں منائی


ویب ڈیسک September 22, 2026

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی بیٹی کھائی کی چھٹی سالگرہ مناتے ہوئے تقریب کی خوبصورت جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

زین ملک نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیٹی کے اس خاص دن کو یادگار بنایا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

گلوکار نے بتایا کہ کھائی اور ان کی دوستوں نے ویک اینڈ پر خوب انجوائے کیا، جبکہ انہوں نے بیٹی کیلئے تیار کیے گئے خصوصی برتھ ڈے کیک کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب کھائی کی والدہ اور معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی سالگرہ الگ انداز میں منائی اور انسٹاگرام اسٹوریز پر برتھ ڈے بریک فاسٹ کی جھلک شیئر کی۔

زین ملک اور جیجی حدید ستمبر 2020 میں کھائی کے والدین بنے جبکہ دونوں 2021 میں علیحدہ ہو گئے۔