’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اسکرپٹ رائٹرگرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اگست 2016
ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا، پولیس، فوٹو:فائل

ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا، پولیس، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے اسکرپٹ رائٹررام ابھیشیک سنگھ کو 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارت کا مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی نئی مشکلات میں گھرتا جارہا ہے جب کہ گزشتہ دنوں کامیڈی شو کا اہم حصہ  نوجوت سنگھ سدھو کے شو چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور اب شو کے اہم فرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سدھو کا مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے اسکرپٹ رائٹر رام ابھیشیک سنگھ کو پولیس نے 2 افراد کے قتل  کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا جس کی گرفتاری پر پولیس نے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا  تاہم ملزم نام بدل کر ممبئی میں رہ رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔