ہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ باکس آفس پر بزنس نہ کرسکی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2016
فلم 7 روز میں صرف 50 کروڑ ہی کما سکی ہے۔ فوٹو؛ فلم پوسٹر

فلم 7 روز میں صرف 50 کروڑ ہی کما سکی ہے۔ فوٹو؛ فلم پوسٹر

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی 2010 میں فلاپ ہونے والی فلم ’’گزارش‘‘ کے بعد ’’موہن جودڑو‘‘بھی فلاپ ہوگئی۔

بالی وواسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر شاندار کمائی کرتی ہیں جس کے باعث ہر پروڈیوسر انہیں فلم میں کاسٹ کرنے  کے لیے بے تاب رہتا ہے تاہم اب فلم نگری کے سپر ہیرو  کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم فلاپ ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ریتک روشن کی نئی فلم موئن جودڑو پر شدیدتنقید

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’’رستم‘‘اورہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں لیکن فلم بینوں  کو فلم ’’رستم‘‘ بھا گئی ہے جس نے 7 روز میں 90 کروڑ سے زائد کمائی کرلی ہے جب کہ ہریتھک روشن نے 2 سال بعد فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ کے ساتھ واپسی کی تھی تاہم فلم کوئی کمال دیکھانے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے اور اس نے 7 روز میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

دوسری جانب جہاں ہریتھک روشن  کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں وہیں فلم بینوں نے  فلم میں ان کی اداکاری اور فلم کی کہانی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جب کہ ایکشن ہیرو کے مداحوں نے  فلم میں ہریتھک کی اداکاری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کی “رستم” نے ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ  بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن  کی 2010 میں ریلیزہونے والی فلم ’’گذارش‘‘فلاپ ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔