امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

ویب ڈیسک  منگل 30 اگست 2016
ملزم نے دوران ِتفتیش انکشاف کیا کہ امجد صابری قتل کی منصوبہ بندی عزیز آباد کے علاقے میں کی گئی تھی، زرائع فوٹو: فائل

ملزم نے دوران ِتفتیش انکشاف کیا کہ امجد صابری قتل کی منصوبہ بندی عزیز آباد کے علاقے میں کی گئی تھی، زرائع فوٹو: فائل

 کراچی: قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران امجد صابری قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کے دوران معروف قوال امجد صابری قتل کیس کےمرکزی ملزم  کو گرفتار کرلیا، ذرائع کےمطابق ملزم کی شناخت شہزاد عرف مولا کے نام سے ہوئی ہے جو لیاقت آباد کا رہائشی  ہے جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سےہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امجد صابری قتل کیس، سی ٹی ڈی کا 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

ذرائع نے دعویٰ کیاہے ملزم امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے دوران ِتفتیش انکشاف کیا ہے کہ منصوبہ بندی عزیز آباد کے علاقے میں کی تھی جس میں اس کے دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔ ملزم کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امجد صابری قتل کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں

واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔