سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی سپلائی روک دی گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2016
صارفین کی جانب سے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں خامیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

صارفین کی جانب سے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں خامیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

سیول: سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنے فون گیلکسی نوٹ 7 کی مزید سپلائی وقتی طور پر روک دی ہے کیونکہ ان اسمارٹ فونز کی اضافی کوالٹی کنٹرول ٹییسٹنگ کی جارہی ہے۔

گیلکسی نوٹ 7 سام سنگ کا جدید ترین اور بہت مہنگا اسمارٹ فون ہے جسے یکم اگست 2016 کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا لیکن صارفین کی جانب سے اس کے بارے میں بہت سی شکایتیں بھی آرہی ہیں۔ صارفین کی بڑی تعداد نے گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون میں آپریٹنگ سسٹم کے اچانک کریش ہوجانے، خود بخود آف ہوکر آن ہوجانے، فریز ہوجانے اور بیٹری کے گرم ہوکر پھٹ جانے تک کی شکایتیں پچھلے ایک مہینے کے دوران بڑے تواتر سے کی ہیں۔

اس بارے میں مزید پڑھیں: سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی وہ خامیاں جو آپ کو پریشان کرسکتی ہیں

سام سنگ نے باضابطہ طور پھر ان خرابیوں کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اس اضافی ’’کوالٹی کنٹرول ٹیسٹنگ‘‘ کا کیا مقصد ہے اور یہ کونسی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے کی جارہی ہے لیکن اندازہ یہی ہے کہ ان آزمائشوں کے دوران صارفین کی شکایات دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ تاہم سپلائی بحال کرنے کے لیے سام سنگ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے کیونکہ ایپل کارپوریشن نے اپنا اگلا آئی فون جاری کرنے کی تاریخ 7 ستمبر مقرر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔