کپل شرما اور عرفان خان کے سر پر 3 سال قید سزا کی تلوار لٹکنے گی

کپل شرما اور عرفان خان کے خلاف فلیٹ میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے


ویب ڈیسک September 13, 2016
کپل شرما اور عرفان خان نے غیر قانونی طور پر اپنے اپنے فلیٹس میں ردو بدل کی ہے، میونسپل کارپوریشن، فوٹو : فائل

بالی ووڈ اور اس کے ستاروں کا جیل اور حوالات سے چولی دامن کا ساتھ ہے، سنجے دت ہوں یا سلمان خان، سیف علی خان ہوں یا پھر کوئی اور بالی ووڈ اسٹار کبھی نہ کبھی ایسی صورت حال سے ضرور گزرتا ہے جب اسے جیل کی ہوا کھانی پڑ جاتی ہے تام اب اس فہرست میں کپل شرما اور عرفان خان بھی شامل ہوگئے ہیں جن پر کم از کم 3 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گھروں میں بغیر اجازت تبدیلیاں جو کی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کپل شرما مودی پر چڑھ دوڑے

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نہ صرف شہرت بلکہ دولت کمانے میں بھی بڑے بڑے بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم کے حوالے سے ٹوئٹ کرنا کپل شرما کو کافی مہنگا پڑگیا تھا لیکن اب کامیڈین ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مودی کوآئینہ دکھانے پر کپل شرما کی وضاحتیں

معروف کامیڈین کپل شرما اور اداکار عرفان خان کے خلاف فلیٹ میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ممبئی میں جس عمارت میں کپل شرما اور عرفان خان نے فلیٹ خریدا ہے وہاں 15 فلیٹس میں غیر قانونی طور پر ردو بدل کیا گیا ہے جس میں سے ایک اداکار عرفان خان اور دوسرا کپل شرما کا ہے جب کہ ان فلیٹس میں غیر قانونی طور پر ردو بدل کی گئی ہے جو غیر قانونی ہے تاہم اگر دونوں اداکاروں کے خلاف الزام ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 3سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

مقبول خبریں