مودی ایک اور محاذ پر ناکام، بھارتی ماہرین نے پاکستان کا پانی بند نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
سندھ طاس معاہدے کے تحت 6 بھارتی دریاؤں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ طاس معاہدے کے تحت 6 بھارتی دریاؤں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: اڑی حملے کے بعد بھارت کو پہلے پاکستان پر حملہ کرنے کے حوالے سے منہ کی کھانا پڑی اور اب بھارتی ماہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کا پانی بند نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کے حوالے سے ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے اجلاس کو سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دی اور اجلاس میں پاکستان کا پانی بند کرنے کے حوالے سے تمام عوامل کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں شریک ماہرین کی اکثریت نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی صورت میں چین براہما پترا سے بھارت آنے والا پانی بھی بند کر سکتا ہے لہذا اس قسم کی غلطی سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھرت کے درمیان طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت 6 بھارتی دریاؤں کا پانی پاکستان کو مل رہا ہے جب کہ بھارت مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس دریاؤں پر ڈیمز تعمیر کر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان بین الاقوامی عدالت سے بھی رجوع کر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔