- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز کے سبب نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
بحرین کے جیل میں قید پاکستانی اپنے سفارتخانے کیخلاف پھٹ پڑے
لاہور: کیا پاکستانی بیرون ملک روزی روٹی کیلیے نہ جایا کریں، کیا ہم پاکستانی نہیں کہ ایمبیسی کا کوئی اہلکار ہماری مدد کو نہیں آرہا، الٹا کہتے ہیں آپکے کاغذات گم ہوگئے ہیں، ویزہ ہونے کے باوجود 11،11ماہ سے جیل میں بغیر کسی جرم کے بیٹھے ہیں۔ پاکستان واپس پہنچ کر پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں کے سامنے خودکشی کرلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار بحرین امیگریشن ڈیپورٹ سینٹر(جیل) میں ایک عرصے سے لاوارث پڑے پاکستانی شہریوں ساجد رحیم، محمد ارشد، عثمان علی، خواجہ کامران، حق نواز، محبوب خان، محمد ارشد، عمران خان، محمد محسن کمال ، محمدامجد اسلام، بابر علی، محمد اسرار، عبدالمستقیم خان، محمد ارشاد، محمد عمران ، مجاہد رسول اور روز رحمٰن نے روزنامہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ساجد رحیم نے کہا کہ روزنامہ ایکسپریس کے توسط سے حکمرانوں اور ایمبیسی اہلکاروں سے اپیل ہے کہ ہماری یہاں سے جان چھڑائیں، لیکن یہاں کوئی اہلکار بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔
محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ایمبیسی میں نئے پاسپورٹ کیلیے فیس جمع کروائی ہے لیکن 3ماہ سے جیل اہلکار ایمبیسی جانے نہیں دے رہے کہ عدالت کا لیٹر لاؤ تو جانے دینگے۔ عثمان علی نے بتایاکہ بحرین میں پاکستانی ایمبیسی کچھ کام نہیں کررہی، کفیلوں سے ہمیں پیسے بھی نہیں ملے۔ روز رحمٰن کا کہنا تھاکہ ان کے 5 بچے سوات میں 7 برس سے واپسی کا انتظارکررہے ہیں، قید کاٹ کر بھی جانے نہیں دیا جارہا ، ایکسپریس ہماری اپیل حکمرانوں تک پہنچادے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔