مصباح نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو آخری قرار دینے سے انکار کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 1 دسمبر 2016
ڈھول بجاکر ریٹائرمنٹ پلان کو مسئلہ نہیں بنانا چاہتا، ضروری نہیں سمجھتا کہ کی کسی سیریز کو آخری قرار دیدوں۔ فوٹو: فائل

ڈھول بجاکر ریٹائرمنٹ پلان کو مسئلہ نہیں بنانا چاہتا، ضروری نہیں سمجھتا کہ کی کسی سیریز کو آخری قرار دیدوں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو آخری قرار دینے سے انکار کردیا۔

اپریل میں کینگروز سے میچز کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والے کپتان کا کہنا ہے کہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بطور قائد اور سینئر کھلاڑی اپنی افادیت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کوئی قدم اٹھاؤں گا، فیصلہ پی سی بی نہیں مجھے خود کرنا ہے،ابھی پوری توجہ ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈھول بجاکر ریٹائرمنٹ پلان کو مسئلہ نہیں بنانا چاہتا، ضروری نہیں سمجھتا کہ کی کسی سیریز کو آخری قرار دیدوں، یہ فیصلہ کسی بھی مناسب وقت پر کرسکتا ہوں چاہے کسی الوداعی میچ یا تقریب کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔