چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو رٹائر، فل کورٹ ریفرنس 15 دسمبر کو ہوگا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 2 دسمبر 2016
چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی30 تاریخ کو رٹائر ہو رہے ہیں،عدالت عظمیٰ میں 19 دسمبر سے2 جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات کے پیش نظر الوداعی تقریبات پہلے منعقدکرنیکا فیصلہ کیا گیاہے۔

سپریم کورٹ بار چیف جسٹس انورظہیر جمالی کو الوداعی عشائیہ 14دسمبرکو دے گی جبکہ فل کورٹ ریفرنس15دسمبر کومنعقد ہوگا۔ چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔