والدین اور اہلیہ کے درمیان جھگڑا سلجھانے عامر خان خود میدان میں آ گئے

جو کچھ ہونا تھا وہ ہوچکا اب جلد یہ مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا، عامر خان


ویب ڈیسک December 18, 2016
جو کچھ ہونا تھا وہ ہوچکا اب جلد یہ مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا، عامر خان۔ فوٹو: فائل

باکسنگ رنگ میں ریفری کے فیصلے کا انتظار کرنے والے عامر خان خود حقیقی زندگی میں ریفری بن گئے ہیں، والدین اور اہلیہ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری نے ورلڈ چیمپئن باکسر کو بھی شدید مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن اب اس جھگڑے کو سلجھانے کے لیے عامر خان خود میدان میں کود پڑے ہیں۔

گھر والوں اور اہلیہ کے درمیان جاری تنازع رکوانے کے لئے میدان میں آ ہی گئے۔ ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ جو ہوا سو ہوا، ایک دو روز میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، گھر والوں اور اپنی بیوی فریال مخدوم کے درمیان ہونے والی لڑائی کو ختم کرنا چاہتا ہوں تاہم جو کچھ ہونا تھا ہو چکا، یہ مسئلہ اب جلد ختم ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر خان کے والدین نے بہو فریال کے الزامات پرخاموشی توڑ دی

عامر خان نے فیملی سے علیحدہ ہونے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خاندان کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا جب کہ ان کی بیوی فریال مخدوم بھی تقریب میں موجود تھیں۔

مقبول خبریں