باکسرعامرخان کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونےکی کوشش کی لیکن عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، والدہ فریال


ویب ڈیسک December 27, 2016
بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونےکی کوشش کی لیکن عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، والدہ فریال. فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کی والدہ بھی کود پڑی ہیں۔

باکسرعامر خان کے گھروالوں اور اہلیہ فریال کے درمیان سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب فریال کے والدین بھی میدان میں آگئے۔ فریال کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں جب کہ فریال کے والد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب فریال پر تنقید کرتے ہوئےعامرخان کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بہو طلاق کی طرف جا رہے ہیں، اس سے پہلے فریال نے الزام لگایا تھا کہ سسرال والے ان پر تشدد کرتے ہیں اوران کی شادی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں