کیڈٹ کالج کے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، غضنفر حسین

نامہ نگار  منگل 22 جنوری 2013
کیڈٹ کالج میں تعلیم کا معیار اور ڈسپلین دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اساتذہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔ فوٹو: فائل

کیڈٹ کالج میں تعلیم کا معیار اور ڈسپلین دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اساتذہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔ فوٹو: فائل

شہداد پور:  رئیر ایڈمرل خواجہ غضنفر حسین نے کہا ہے کہ کیڈٹس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت دینا چاہیے تاکہ وہ آیندہ کی قیادت سنبھالنے کے اہل ہوں۔

وہ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں یوم والدین کی 16 ویں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں اور وہ آیندہ چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کو عام متعارف کرایا جائے۔

جس کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں آنے والی قیادت میں صبر، درگذر کا مادہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں تعلیم کا معیار اور ڈسپلین دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اساتذہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے اس موقع پر انہوں نے میرپور خاص تعلیمی ثانوی بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات بھی دیئے۔

مہمان خصوصی نے علامہ آئی آئی قاضی ڈویژن کو چیمپئین ٹرافی دی اور سال کے بہترین اسٹاف اسٹاف آفیسر انور محمد شیخ اور بہترین ٹیچر کا ایوارڈ محمد یامین قریشی کو دیا خواجہ غضنفر حسین کی آمد پر کیڈٹس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر کیڈٹس نے جوڈوکراٹے، جمناسٹک، پی ٹی شو، مارچ پاسٹ، اور گھڑ سواری کے کرتب دکھائے حاضرین کی جانب سے کمانڈر کراچی نیوی نے کیڈٹ کالج کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت بھی کی اور بعد میں انہوں نے آفیسرز کلب کا سنگ بنیاد بھی رکھا، کیڈٹ کے کمانڈنٹ پر نیپال کیپٹن محمد عارف نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور کالج کی کارکردگی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔