برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک دنیا کی حسین ترین ناک قرار

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2013
 اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے  حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا. فوٹو: فائل

اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا. فوٹو: فائل

لندن: خوبصورت نین نقش کی حامل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک کو دنیا کی حسین ترین ناک قراردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے ایک کاسمیٹک سرجری پرووائیڈر کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت ناک کے بارے میں سروے کرایا گیا جس کے نتائج کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک دنیا کی حسین ترین ناک قرار پائی ہے، اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے  حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا، نئے سروے سے شہزادی کے حسن کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔