کنگ خان امریکہ کی مشہورِ زمانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں"اکنامکس" پڑھائیں گے

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2013
شاہ رخ نے اکنامکس میں گریجویشن کی ہے اور وہ ایک عرصے سے فلمیں بھی بنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

شاہ رخ نے اکنامکس میں گریجویشن کی ہے اور وہ ایک عرصے سے فلمیں بھی بنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان امریکہ کی مشہورِ زمانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں”اکنامکس” پڑھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے شاہ رخ خان سے رابطہ کر کے انہیں اگلے ماہ یونیورسٹی میں لیکچر دینے کی دعوت دی ہے جبکہ ان کے لیکچر کی تفصیلات کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےشاہ رخ نے اکنامکس میں گریجویشن کی ہے اور وہ ایک عرصے سے فلمیں بھی بنا رہے ہیں ، اس لئے امکان ہے کہ شاہ رخ طلبا کو اکنامکس پر لیکچر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔