کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی جسم پرتشدد کے نشانات تھے، رپورٹ

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
کامران فیصل کے کمرے سے  کچھ فنگر پرنٹس ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ فرانزک رپورٹ فوٹو: فائل

کامران فیصل کے کمرے سے کچھ فنگر پرنٹس ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ فرانزک رپورٹ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: فرانزک لیب پنجاب نے رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوادی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی جسم پرتشدد کے نشانات تھے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک لیب میں کامران فیصل کے جسم کے پانچ مختلف حصوں کے نمونہ جات کے ٹيسٹ لئے گئے تھے، رپورٹ کے مطابق کامران فیصل کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں تاہم ان کے جسم سے کوئی نشہ آور چیز کے آثار نہیں ملی، فرانزک رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کامران فیصل کے کمرے سے  کچھ فنگر پرنٹس ملے ہیں جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس کے مطابق کامران فیصل کی  موت خودکشی ثابت نہیں ہوتی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔