- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی درخواست منظور
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم دیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی نیب ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست منظور
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے جب کہ راستے میں پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا اور اخراجات کے چیک وہاں موجود ہوں گے۔ صحافی کے سوال پر کہ سنا ہے آپ عید جیل کے باہر منائیں گے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کا علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکار
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔