- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
ایران کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے، وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے اور ویزا فیس کم کردی ہے، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنائے گئے ہیں جو ہر تین ماہ بعد ملاقات کریں گے، ہم نے سپریم رابطہ کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد مفاہمتی یاد داشتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھیک نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ
پاکستان کے خلاف ایرانی الزام تراشیوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور حالیہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا، یہ حملے ناقابل قبول ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے لیے ہم کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور امید ہے کہ ایران بھی ہماری خودمختاری کا احترام کرے گا، اگر انہیں کوئی مسائل ہیں تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے اور اگر حملے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کریں ہم تعاون کریں گے، ہم نے پہلے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو ایرانی پاسداران انقلاب فورس پر حملے میں 41 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔