- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالف کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
شیخ رشید کا 3 ہزار روپے میں 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10 سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا کی سہولت مزید آسان کریں گے، بیرون ملک مقررہ معیاد سے زائد عرصے سے مقیم 64 سرکاری افسران کو 120 دن میں واپس بلایا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مجھے ای سی ایل کمیٹی کا انچارج بنایا ہے، جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے گا، بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائےگا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی، میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی اچھا کھیل رہی ہے،وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے، وہ ملک ،سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں، دہشتگردوں کے نشانے پر جو 20 سیاستدان ہیں ان میں مولانا فضل الرحمان سب سے اوپر ہیں۔ بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا ، ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔
مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی، جب کراچی جائیں گے تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔