انسداد پولیو مہم 24فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ،عدم تحفظ پر کام نہیں کرینگے، رضا کار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 19 فروری 2014
2خواتین پولیورضاکاروں کی ہلاکت کے بعدمہم موخرکردی گئی تھی،رواں سال ملک بھرمیں14پولیوکیسز رپورٹ ہوچکے۔
 فوٹو: فائل

2خواتین پولیورضاکاروں کی ہلاکت کے بعدمہم موخرکردی گئی تھی،رواں سال ملک بھرمیں14پولیوکیسز رپورٹ ہوچکے۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں سال رواںکی پہلی موخرکی جانے والی قومی انسداد پولیومہم مکمل نہیں کی جاسکی۔

جس کے بعداب حکومت نے 24فروری سے ملک گیر انسداد پولیومہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے، نیشنل پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق رواں ماہ کے آئندہ ہفتے میں کراچی سمیت ملک بھر میں پولیو مہم شروع کی جائیگی جس میں پولیو رضاکاروں کومکمل تحفظ فراہم کرنے کیلیے قانون نافذ کرنے والوں کوانتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے، معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24فروری سے شروع کی جانے والی انسداد پولیومہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کریں،ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں پولیو رضاکاروں کے ساتھ لگائی جائیں اوراس مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی 20 جنوری کوشروع کی جانے والی پہلی قومی انسداد پولیومہم کے دوران کراچی سمیت پشاور میں پولیو رضاکاروں کے قتل کے بعد مہم کو 21جنوری کو موخرکرنے کا اعلان کیاگیاتھا، پولیو رضاکاروں کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران تحفظ نہیں ملا تو حصہ نہیں لیں گے، گڈاپ ٹاؤن، بلدیہ، بن قاسم ، اورنگی سمیت دیگر ٹاؤنز کی یونین کونسلوںکوہائی رسک قرار دیا گیا ہے جہاں پولیو رضاکاروں نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ پولیو وائرس کراچی سمیت ملک بھر میں موجود ہے یہی وجہ ہے گزشتہ سال ملک بھر میں 91 پولیو کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ امسال ملک بھر میں 14پولیوکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔