- قومی ہاکی ٹیم کے ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
- کراچی سے بھارتی خفیہ ادارے را کے مزید دو تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
- کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
- متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار
- عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
- ہم نے کشکول توڑ دیا ہے، قومیں محنت ولگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم
- اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی
- آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان آئے گی
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
- وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 7جون چین کا دورہ کریں گے
- 15 منٹ میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- سوشل میڈیا صارف نے اپنی کٹی ہوئی ٹانگ سے دوستوں کی دعوت کردی
- کراچی؛ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار
وفاقی حکومت پیکا ایکٹ کی واپسی کا وعدہ پورا کرے، ایمنڈ
اسلام آباد: ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائیریکٹرز (ایمنڈ) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیکا ایکٹ کی واپسی کا اپنا وعدہ پورا کرے اور میڈیا قوانین میں ترامیم اور نفاذ سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر میڈیا کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافے کیا جائے ، یہ مطالبے لاہور میں ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائیریکٹرز (ایمنڈ) کے صدر اظہر عباس کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔
اجلاس میں لاہور ،کراچی، پشاور، اسلام آباد سے ایمنڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں بعض صحافیوں کے خلاف غداری کے مقدمات کے اندراج اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔
ایمنڈ نے پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری کئے گئے نوٹسز پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ بھی طے کیا کہ ایسو سی ایشن کا نمائندہ وفد اس سلسلے میں چئیرمین پیمرا سے ملاقات کرے گا۔
اجلاس میں صحافتی ضابطہ اخلاق پر موثر عمل درآمد کے لئے پروڈیوسرز اور رپورٹرز کی تربیت کا اہتمام کرنے اور آزادی صحافت کے دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سند ھ میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے نفاذ کو سراہا گیا اور وفاق اور باقی صوبوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں ،اس موقع پر نیوز ڈیجٹل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایسوسی ایشن میں شمولیت اور آٹھ نئے ممبران کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔