- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق، دہشت گردی کا مقدمہ درج
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی
- مویشی منڈیوں سے کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی سہولت متعارف
- SIFC ایپکس کمیٹی اجلاس، اداروں کی نجکاری اور بیرونی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار
- ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل
- سندھ ہائیکورٹ بار کی کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے خلاف درخواست
- دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
- رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ، تین شہروں کے سیوریج میں وائرس کی بھی تصدیق
- واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دو نئے فیچرز پر کام جاری
- راولپنڈی: اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق
- عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، مفتاح اسماعیل
- کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران جھگڑا، زخمی طالب علم کی حالت تشویشناک
- عدم مساوات نوجوانوں میں مٹاپے کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
- امریکا: 8 سالہ بچی دنیا کی کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی
- غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ
- تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات
- پنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق
عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
کراچی: کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار اسٹریٹ 26 پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو روند ڈالا ، پولیس نے کار کو قبضے میں لے کر ڈرائیور حراست میں لے لیا ۔
حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 8 سالہ علی رضا ولد شفیق ، 10 سالہ نساء دختر یعقوب ، 24 سالہ علی نواز ولد وکیو ، 26 سالہ کریم ولد شمار ، 55 سالہ دل نواز ولد محمد خان اور 40 سالہ سلمہٰ زوجہ شفیع کے ناموں سے کی گئی۔
حادثے کے کچھ ہی دیر بعد جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر کمرشل ایریا سے پولیس نے حادثے کی ذمے دار کار نمبر BPE-384 کو قبضے میں لے کر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
ڈرائیور نے ابتدائی طور پر اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ جس سڑک پر جا رہا تھا سامنے سے رانگ سائیڈ ایک گاڑی تیز رفتاری سے آرہی تھی جسے دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ، حادثے میں لوگوں کے چیخ و پکار سن کر وہ گھبرا گیا اور اس نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی تاہم کچھ ہی فاصلے پر وہ رک گیا تھا۔
گاڑی کے ڈرائیور نے حادثے کی ذمے داری بھی قبول کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔