- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق، دہشت گردی کا مقدمہ درج
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی
- مویشی منڈیوں سے کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی سہولت متعارف
- SIFC ایپکس کمیٹی اجلاس، اداروں کی نجکاری اور بیرونی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار
- ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل
- سندھ ہائیکورٹ بار کی کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے خلاف درخواست
- دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
- رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ، تین شہروں کے سیوریج میں وائرس کی بھی تصدیق
- واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دو نئے فیچرز پر کام جاری
- راولپنڈی: اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق
- عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، مفتاح اسماعیل
- کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران جھگڑا، زخمی طالب علم کی حالت تشویشناک
- عدم مساوات نوجوانوں میں مٹاپے کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
- امریکا: 8 سالہ بچی دنیا کی کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی
- غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ
- تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات
- پنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق
دہشتگردوں کا ہدف وزیراعظم کی رہائشگاہ تھا، صوبائی وزیرشجاع خانزادہ
لاہور: صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے رائیونڈ آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلیے سے دہشتگرد مقامی لگتے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
رائیونڈ کے نواحی گاؤں پنڈ رائیاں میں دہشتگردوں کے خلاف 10 گھنٹے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والے آپریشن پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور دیگر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور قوی امکان ہے کہ دہشتگرد وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سمیت دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس کے لئے اس مکان میں منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔
دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ میں خواتین کی موجودگی کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ گھر میں خواتین بھی ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل ہی خواتین گھر چھوڑ چکیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔