کراچی میں آج بھی پر تشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اگست 2014
اورنگی قطر موڑ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی 2 افراد کو قائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

اورنگی قطر موڑ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی 2 افراد کو قائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مخلت علاقوں میں آج بھی پر تشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے جام گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملیں جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے جام کندو گوٹھ سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے تینوں افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے پاس بھی نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جس کی شناخت بنی بخش کے نام سے ہوئی اور جو ایرانی پٹرول فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔