کھپرو تالاب کے تنازع پر 2گروہوں میں تصادم

کلہاڑیاں لگنے سے3افراد شدید زخمی، بھینس چھوڑنے پر جھگڑا ہوا


Nama Nigar March 09, 2013
کھپرو کے نواحی علاقے فیقر غلام حیدر میں پانی کے تالاب میں بھینسوں کے چھوڑنے کے معاملے پر جانوری اور راجڑ برادری کے افراد کے مابین تصادم ہوگیا۔ فوٹو: فائل

نواحی علاقے میں پانی کے تالاب میں بھینسوں کے چھوڑنے کے تنازع پر جانوری اور راجڑ برادری کے افراد کے مابین تصادم،کلہاڑیاں لگنے سے 3افراد شدید زخمی۔

زخمیوں کو حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے فیقر غلام حیدر میں پانی کے تالاب میں بھینسوں کے چھوڑنے کے معاملے پر جانوری اور راجڑ برادری کے افراد کے مابین تصادم ہوگیا۔



جس میں کلہاڑیاں لگنے سے محمد عاقل جانوری،عبدالرزاق جانوری اور محمد طالب جانوری زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال کھپرو لایاگیا ، بعدازاں تشویشناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں