قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار2نوجوان اغوا کر لیے

ڈکیتیوں اور نوجوانوں کے اغوا کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ، دھرنا دیکر سڑک بلاک کردی


Nama Nigar March 09, 2013
مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد عنایت اللہ اور سیف اللہ کو لیکر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مٹیاری نیشنل ہائی وے خیبر اسٹاپ پر مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار، نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔

مزاحمت پر 40 سالہ اللہ اوبھایو فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے مٹیاری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد عنایت اللہ اور سیف اللہ کو لیکر فرار ہوگئے۔ مٹیاری نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچوں سے لوٹ مار کے بعد لوٹ مار کی وارداتوں اور2نوجوانوں کے اغوا کے خلاف رشتے داروں نے خیبر نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا جسکے باعث 2گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔



بعد میں ایس ایس پی منظور کھٹیاں نے مظاہرین سلمان، نور محمد اور دیگر سے مذاکرات کرنے کے بعد یقین دلایا کہ 24گھنٹے کے اندر مسئلہ حل کیا جائے جبکہ ابھی تک اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا،رابطہ کرنے پر ایس ایس پی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات کررہے ہیں، ادھر فائرنگ میں زخمی ہونے والا اللہ اوبھایو کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، مغوی نوجوانوں کے رشتے داروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

مقبول خبریں