قومی ٹی ٹوئنٹی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی امام الحق کو وارننگ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امام الحق کومیچ ریفری نے وارننگ دیدی


Sports Reporter November 21, 2017
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امام الحق کومیچ ریفری نے وارننگ دیدی :فوٹو : فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امام الحق کومیچ ریفری نے وارننگ دیدی۔

راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں میچ ریفری اقبال شیخ نے امام الحق کو اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے مخصوص رنگ کے بجائے سبزہیلمٹ پہن کر بیٹنگ کیلیے آنے پر وارننگ جاری کی، ریفری نے اوپنرکے اچھے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے جرمانہ یا پابندی عائدکرنے کے بجائے تنبیہ کرکے چھوڑدیا ہے، امام الحق نے بھی میچ ریفری کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ امام الحق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں،سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریزکے دوران انھیں منتخب کرنے پرانضمام کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا،البتہ اوپنر نے پہلے ہی میچ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاکراپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا تھا۔