لندن ضمانت کی خلاف ورزی کرنے پر ابو قتادہ دوبارہ گرفتار

اسپیشل امیگریشن اپیل کمیشن نے ابو قتادہ کی ضمانت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔


Net News March 10, 2013
اسپیشل امیگریشن اپیل کمیشن نے ابو قتادہ کی ضمانت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

لندن پولیس نے سخت گیر مبلغ ابوقتادہ کو ان کی جانب سے میبنہ طور پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ان کی گرفتاری برطانوی حکومت کی جانب سے انھیں ملک بدر کرنے کی نئی کوشش سے چند روز پہلے عمل میں آئی ہے۔ برطانوی حکومت ابو قتادہ کو ایک جج کی جانب سے برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو ختم کروانے کیلیے پیر کو کورٹ آف اپیل سے رجوع کرے گی۔ خیال رہے کہ اسپیشل امیگریشن اپیل کمیشن نے ابو قتادہ کی ضمانت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔

مقبول خبریں