معطل وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی2ماہ بعد اسلام آباد پہنچ گئے ارکان سے ملاقاتیں

اسلم رئیسانی اپنی حکومت کی معطلی سے 5 روز قبل 7 جنوری کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے تھے۔


INP March 10, 2013
اسلم رئیسانی اپنی حکومت کی معطلی سے 5 روز قبل 7 جنوری کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے معطل وزیراعلیٰ دوماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ بلوچستان میں گورنرراج کی آئینی مدت ختم ہونے میںمحض5 روزباقی ہیں۔ اسلم رئیسانی اپنی حکومت کی معطلی سے 5 روز قبل 7 جنوری کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے تھے۔10 جنوری کو سانحہ علمدار روڈ کے بعد ہزارہ برادری کے مطالبے پرصوبے میں گورنر راج کے نفاذکا اعلان کیاگیا تھا۔ معطل وزیر اعلی رئیسانی دبئی سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پران سے صوبے کی پارلیمانی جماعتوں کے اراکین نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔