خیبرایجنسی پولیو ویکسین پلانے کا ’’جرم‘‘ پورا خاندان یرغمال

شدت پسندوں نے خاندان پر 20ہزارجرمانہ بھی عائدکیا، نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں


INP March 10, 2013
شدت پسندوں نے خاندان پر 20ہزارجرمانہ بھی عائدکیا، نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں. فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلانے کے ''جرم'' میں شدت پسندوں نے ایک خاندان کو یرغمال بنایا اور اس پر20 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔

برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا میں شدت پسندوں نے خاندان کو یرغمال بناکر صرف جرمانہ ہی عائد نہیں کیا بلکہ دھمکی دی ہے کہ جرمانہ نہ دینے پر اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے والے خاندان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔



 

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شدت پسندوں کے خوف سے اب مقامی آبادی نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا ہے، لوگوں نے کہا ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پورے خاندان کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔