میڈیا میں تنقید ہونے پر نجم سیٹھی آڈٹ رپورٹ پر وضاحتیں دینے لگے

آڈٹ میں ایک ماہ کی تاخیر سری لنکا کے دورئہ پاکستان کی وجہ سے ہوئی، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter November 29, 2017
آڈٹ میں ایک ماہ کی تاخیر سری لنکا کے دورئہ پاکستان کی وجہ سے ہوئی، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

میڈیا میں تنقید ہونے پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آڈٹ رپورٹ کے بارے میں وضاحتیں پیش کرنا شروع کردیں۔

نجم سیٹھی نے چند روز قبل ہی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں دیا جانے والا بیان ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل ون اور ٹو ایڈیشن کا آڈٹ کرلیا جب کہ بورڈ آف گورنرز نے بھی آڈٹ رپورٹ منظور کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آڈٹ میں ایک ماہ کی تاخیر سری لنکا کے دورئہ پاکستان کی وجہ سے ہوئی۔