بنگلہ دیش میں ہنگامے بی این پی کے متعدد رہنما گرفتار آج ہڑتال کا اعلان

ڈھاکا میں بی این پی کی ریلی کے دوران 4ہلکے بم دھماکے،پولیس اورمظاہرین میں تصادم،شہرکئی گھنٹے میدان جنگ بنارہا.


AFP March 12, 2013
بی این پی کے ہیڈکوارٹرزپرچھاپہ،پولیس کا10گھریلوساختہ بم برآمدکرنیکا دعویٰ، گرفتارشدگان میں سابق ایئرچیف بھی شامل. فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں پیرکوبھی ہنگامے پھوٹ پڑے،دارالحکومت کئی گھنٹے پولیس اورمظاہرین کے درمیان تصادم کے باعث میدان جنگ بنارہا۔

پولیس نے اپوزیشن جماعت بی این پی کے ہیڈکوارٹرزپرچھاپہ مارکر پارٹی کے نائب سربراہ فخرالاسلام عالمگیر اورایک سابق ایئر چیف سمیت ایک درجن رہنماؤں کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ہیڈکوارٹرزسے 10 گھریلوساختہ بم برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیاہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرمیں بی این پی کی ریلی کے دوران کم ازکم 4ہلکے بم دھماکے ہوئے۔

جس کے بعد مظاہرین اورپولیس میں تصادم شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤکیا۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اورربڑکی گولیاں چلائیں۔مظاہرین کی تعدادتقریباً پانچ ہزارتھی۔بی این پی نیم منگل کو ملک گیرہڑتال کا اعلان کیاہے۔بنگلہ دیش حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ان دنوں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف1971 ء کے جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جانے کے معاملے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔اب تک جماعت اسلامی جوبی این پی کی اتحادی ہے کے دورہنماؤں کوسزائے موت سنائی جاچکی ہے۔