فلم ’’دی ڈارک نائٹ رائز‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا پرئیمر شو

کراچی میں فلم ’’دی ڈارک نائٹ رائز‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا پرئیمر شو منعقد


Cultural Reporter August 07, 2012
فلم ’’دی ڈارک نائٹ رائز‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا پرئیمر شو

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے ایٹریم سنیما پردنیا کی مشہور انگریزی فلم سیریز'' دی ڈارک نائٹ'' کی آخری فلم ''دی ڈارک نائٹ رائیز'' کا پرئیمر شو منعقد کیا گیا یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے،فلم کے پرئیمر شو کے موقع پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے چئیرمین ندیم مانڈوی والا نے کہا ہمارے ادارے نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کے فلم بینوں کو بہترین اور عمدہ فلمیں دکھائی ہیں

کراچی کے ایٹریم سنیما پاکستان کے جدید ترین سنیمائوں میں شمار کیے جاتے ہیں جہاں فلم بینوں کو بہترین ماحول میںاچھی تفریح فراہم کرنے کے تمام ذرائع موجود ہیںہمیں نے ہمیشہ ایسی فلموں کا انتخاب کیا ہے جو عوام کے معیار پر پورا اترتی ہو ں، ''دی ڈارک نائٹ'' موسم گرم میں سب سے دلچسپ فلم کوئی اور نہیں ہوسکتی ،دنیا بھر میں سپر ہیروزکا رجحان جاری ہے

پاکستان میں بھی ایسی فلموں کو پسند کرنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے،اس فلم نے دنیا بھر میں برنس کے حوالے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مقبول خبریں