حکومت نے بھارتی روئی کی درآمد پرعائد پابندی ختم کردی

امپورٹ پرمٹ کااجراشروع،ملز نے 3لاکھ بیلز کے سودے کرلیے،آج مزیدمعاہدے متوقع


Business Reporter December 08, 2017
امپورٹ پرمٹ کااجراشروع،ملز نے 3لاکھ بیلز کے سودے کرلیے،آج مزیدمعاہدے متوقع۔ فوٹو : فائل

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے بھارت سے روئی کی درآمد کی پرمٹ کا اجرا کرنا شروع کر دیا ہے جو جنوری سے 31 مارچ تک موثر ہوگا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اپٹما نے استدعا کی تھی کہ بھارتی روئی سے پابندی ختم کی جائے تاہم حکومت نے پابندی اٹھالی۔

واضح رہے کہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملزبھارت سے3 لاکھ بیلزکے معاہدے کرچکیں جب کہ جمعہ کو 8 لاکھ بیلزکے معاہدے متوقع ہیں۔

مقبول خبریں