اوگراکی پٹرولیم قیمتیں ہفتہ وارمقررکرنے کی مخالفت

ہفتہ وارقیمتیں مقررکرنے کے نظام سے آئل ڈیلرزاورذخیرہ اندوزوں کو مصنوعی قلت پیداکرنے کاموقع ملے گا


Online August 07, 2012
ڈیلرزوذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مصنوعی قلت کے خدشات مخالفت کی وجہ ہیں فوٹو کریٹیو کامن

اوگرانے وزارت پٹرولیم کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15 روزکے بجائے ہفتہ وار بنیادپرمقررکرنے کے حوالے سے بھیجی گئی سمری کی مخالفت کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںاوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار مقرر کرنے کے حوالے سے سمری کی مخالفت کی جائے گی۔

کیونکہ ہفتہ وارقیمتیں مقررکرنے کے نظام سے آئل ڈیلرزاورذخیرہ اندوزوں کو مصنوعی قلت پیداکرنے کاموقع ملے گااورصارفین ان کے رحم وکرم پرہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئل ریفائنریزکی خواہش پروزارت پٹرولیم نے ہفتہ وار بنیاد پر قیمتیں مقررکرنے کی سمری بھجوائی ہے تاکہ زائد قیمتوں کے 15 روزہ بوجھ سے جان چھڑائی جاسکے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کی سمری کی منظوری پہلے ہی موخرکردی ہے۔

منگل کو ای سی سی کے اجلاس میں پی ایس اوکی جانب سے عالمی سپلائرزسے ادھارپرفرنس آئل خریدنے کے لیے ضمانتوں پر غورکیاجائے گا، ای سی سی آئی پی پیزکی جانب سے 736 ملین روپے کے نقصانات کے دعوئوں کاجائزہ بھی لے گی جن کے باعث وزارت پانی وبجلی اوروزارت پٹرولیم میںاختلاف پیداہوگیاہے۔

مقبول خبریں