سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ92 فیصد کمی

ملک کے شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات میں 7.02...


سیمنٹ کی برآمدات میں 9.23 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی، فوٹو فائل

سیمنٹ انڈسٹری کیلیے فروخت میں کمی کے باعث رواں مالی سال کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا، جولائی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں سال بہ سال1.64 فیصدکمی ہوئی۔ ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سیمنٹ کی مقامی فروخت معمولی1.47 فیصد اضافے کے ساتھ جولائی 2012 میں 20 لاکھ 54 ہزار 213 ٹن رہی جو جولائی2011 میں 20لاکھ 24ہزار 407 ٹن تھی تاہم سیمنٹ کی برآمدات میں 9.23 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

جولائی 2011 میں سیمنٹ کی برآمدات 8لاکھ 31ہزار785 ٹن تھیں جو کم ہوکر جولائی 2012 میں 7لاکھ 55ہزار10 ٹن رہ گئیں، جولائی 2012 میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 10.37 فیصد کمی سے 4لاکھ 55ہزار 897 ٹن اور بھارت کو 12.77 فیصد کمی سے 54 ہزار 233 ٹن رہی جبکہ دیگر ملکوں کو بحری راستے سے سیمنٹ کی فروخت 6.16 فیصد کمی سے 2لاکھ 44ہزار 880 ٹن رہی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران اور بارشوں کے باعث صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقامی فروخت متاثر ہوئی۔

ملک کے شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی فروخت میں صرف 0.71 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی فروخت میں 4.22 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں میں کمی سیمنٹ انڈسٹری کیلیے باعث تشویش ہے کیونکہ سیمنٹ کے زیادہ تر کارخانے شمالی علاقے میں قائم ہیں، گزشتہ برس کے مقابلے میں جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات جولائی 2012 میں 17.84 فیصد کم ہوئی۔

گزشتہ 6ماہ میں جنوبی علاقے میں قائم کارخانوں کی مارکیٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ملک کے شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات میں 7.02 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ بحری راستے سے برآمد پر زیادہ فریٹ کی لاگت ہے۔