اداکاری کے سبب کئی شوق ادھورے رہ گئے پراچی ڈیسائی

رقص، برتن سازی اور دنیا کی سیاحت کا بہت شوق ہے، اداکارہ کی گفتگو


Net News March 15, 2013
رقص، برتن سازی اور دنیا کی سیاحت کا بہت شوق ہے، اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

QUETTA: بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ انھیں رقص، برتن سازی اور غباروں سے مختلف چیزوں کی شکلیں بنانے کا شوق ہے۔

انھوں نے بہت کم عمری میں ہی اداکارہ کے طور پر کیرئیر کا آغاز کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ یہ سب نہیں سیکھ سکیں جو وہ سیکھنے کی خواہشمند تھیں۔ ان کا شوق ادھورا رہ گیا۔ ان کے نزدیک یہ سب سرگرمیاں خوشی، سکون اور اطمینان کا باعث ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انھیں دنیا کی سیاحت کا بھی شوق ہے اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور انسان کی شخصیت میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انھیں زندگی میں موقع ملا تو وہ یہ سب شوق پورے کریں گی۔

مقبول خبریں