عالمی بھاؤمزیدکمسونے کی تولہ قیمت 300روپے بڑھ کر54ہزار200 ہوگئی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے790 روپے پر مستحکم رہی


Business Reporter December 14, 2017
عالمی بھاؤمزیدکم،سونے کی تولہ قیمت 300روپے بڑھ کر54ہزار200 ہوگئی فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے 1242 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 اور257 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 54 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت677.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مقبول خبریں